ة عبدالجبار خان کا قمرزمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ کااظہار

ہفتہ 18 مئی 2019 20:36

yحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اُن کے پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قمرزمان کائرہ کیلئے یہ صدمہ برداشت کرنا مشکل ہے کیونکہ کسی بھی بوڑھے باپ کیلئے سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہوتی ہے جب وہ اپنے جوان بیٹے کی میت کو کندھا دے۔

انہوں نے کہاکہ قمر زمان کائرہ باہمت اور فولادی عزم رکھنے والے انسان ہیں ، انہوں نے سیاست میں بھی بہت بڑے بڑے مصائب اٹھائے ہیں ، قربانیاں دی ہیں اور کبھی مشکل اور مشکلات سے نہیں گھبرائے، اللہ تعالیٰ اُن کو اس صدمے اور مشکل کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔