Live Updates

دوحہ میں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہونے کا امکان ہے

اگر امریکہ کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے تو وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات ہو گی،شاہ محمود قریشی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 18 مئی 2019 22:54

دوحہ میں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہونے کا امکان ہے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو اس وقت دوحہ مین موجود ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ دوحہ میں افغام طالبان اور امریکہ کے درمیان طالبان کی ملاقات کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا قوی امکان ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے تو عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہونے کا امکان ہے لیکن مذاکرات کا کامیاب ہونا کوئی شرط نہیں ہے تاہم اگر یہ مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو ملاقات بہتر ماحول مین ہو سکے گی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں رہنما خطے میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں اور دوحہ میں چل رہے امن مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے جبکہ مزید پیشرفت ہو گی اور اس ضمن میں چند تبدیلیاں ہونے کا بھی امکان ہے تاہم ان تبدیلیوں کے پاک امریکہ تعلقات پر مثبت نتائج ملیں گے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں خاص طور پہ افغانستان میں امن کا بہت بڑا ہامی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن مددد کرے گا اور اپنا کردادادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات میں مثبت اور تعمیری پیشرفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ یہ پیشرفت جاری رہے گی۔ امریکہ نے افغانستان سے انخلاء سے پہلے یہ شرط رکھی ہے کہ طالبان جنگ بندی کریں گے اور قابل کی موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہفتے کے روز کویت پہنچے۔ اپنے دورے کے دوران وہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح؛ نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی ویزوں کے متعلق پابندی سے آگاہ کریں گے، اسکے علاوہ امیر کویت کو صدر مملکت کا دعوت نامہ اور وزیراعظم پاکستان کا ویزہ پابندی کے متعلق خط بھی پہنچائیں گے۔

  اس سے پہلے کویت کے ہوائی اڈے پر سفیر پاکستان غلام دستگیر نے کویتی اعلی حکام کے ہمراہ وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ہوٹل پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کویت کے ایگزیکٹو ارکان کی کثیر تعداد نے وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات