مریم اورنگزیب کا تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جھوٹ بولنے والے کو اللہ تعالی کبھی کامیابی نہیں دیتا،عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی ، ترجمان (ن)لیگ

اتوار 19 مئی 2019 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹ بولنے والے کو اللہ تعالی کبھی کامیابی نہیں دیتا،عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دلی رنج اور افسوس ہوا کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت، روزگار اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے ۔ انہوکںنے کہاکہ نوازشریف صاحب نے اپنے دور میں ملک وقوم کے روشن مستقبل کیلئے یہ منصوبہ شروع کیاتھا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے جس منصوبے پر ہاتھ رکھا ، اللہ تعالیٰ کی برکت سے پورا ہوا کیونکہ وہ سچ بولتے ہیں اور نیت صاف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ملک وقوم کے لئے بری خبر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹ بولنے والے کو اللہ تعالی کبھی کامیابی نہیں دیتا کیونکہ اللہ تعالی جھوٹ کو پسند نہیں کرتا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب سے ان کے آنے کی خبر آئی ہے ملک کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں آئی ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹ سے ملک پر مسلط ہونے والے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے۔