حکومت کے خلاف اپوزیشن کی دوسری این آر او کانفرنس ناکام ہو گئی،بابر اعوان

اتوار 19 مئی 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) اپوزیشن کی افطار پارٹی اور پریس کانفرنس پر سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی دوسری این آر او کانفرنس ناکام ہو گئی، اس سے قبل پہلی ناکام کانفرنس مولانا فضل الرحمن کے گھر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم ابا کو جیل سے اور حمزہ ابا کو پاکستان سے باہر نکالے رکھنا چاہتے ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے عوام کے حق میں کوئی بات کی نہ کوئی ایجنڈا پیش کیا،یہ کانفرنس احتساب سے بھاگنے کے لئے تھی مگر بھاگنے کے راستے بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم نے آج کے افطار ڈنر کو مسترد کر دیا ہے۔