میرپورخاص ۔مہران پولیس کی کاروائی، مبینہ اغواء شدہ لڑکی برآمد، ایک شخص گرفتار

پیر 20 مئی 2019 16:48

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) مہران پولیس کی کاروائی مبینہ اغوا شدہ لڑکی برآمد ایک شخص گرفتار۔ ایس ایچ مہران پولیس اسٹیشن کامران ہالیپوٹو نے کاروائی کرتے ہوئے کرسچن کالونی کی رہائشی مسکان مسیح اور فیضان مسیح کو کھپرو چوک کے قریب سے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزرشتہ روز مسکان مسیح کے والد عارف مسیح نے زیر دفعات 365 بی جے تحت اپنی بیٹی مسکان کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا ۔پولیس کے مطابق مسکان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے فیضان مسیح سے شادی کی ہے، پولیس کے مطابق ان کو کچھ دیر میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔