مرکزی صدرجے یوپی پیر اعجاز ہاشمی کا قمر زمان کائرہ سے اظہار تعزیت

پیر 20 مئی 2019 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زما ن کائرہ کے بیٹے کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالی کائرہ خاندان کو جواں سال اسامہ قمر کی موت کے غم کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اولاد اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہوتی ہے ،جو بزرگی میں والدین کا سہارا بنتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں۔ اللہ رب العزت کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکتاہے اورنہ ہی تبدیلی ممکن ہے۔ جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کو یہ غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اورحبیب کبریا کے صدقے اسامہ قمر کے لیے اگلی منزلیں آسان ہوں۔