شہباز شریف کا بھاگ جانا ن لیگ کے لیے لمحہ فکریہ ہے،پرویز الہیٰ
ن کو چاہئے کہ وہ اپنا لیڈر تلاش کرے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب
عثمان خادم کمبوہ منگل 21 مئی 2019 21:03
(جاری ہے)
اس سے پہلے رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی اس لیے اس سے پہلے کہ عوام سڑکوں پر نکلے عمران خان کو چاہیے کہ خود قبلِ ازوقت الیکشن کروا دیں۔
اس سے پہلے حکومتی حلقوں میں بھی یہ افواہیں سامنے آتی رہی ہیں کہ قبل ازوقت الیکشن کروائے جانے کا امکان ہے لیکن حکومتی نمائندوں نے اس امکان کو ہمیشہ رد کیا ہے اور ہمیشہ یہی کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اب پاکستان تحریکِ انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے بھی کہہ دیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی لہٰذا حکومت کی تبدیلی کی باتیں نہ کی جائیں۔ اس سے قبل جب چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت لندن کے دورے پر گئے تھے تو یہ افواہیں گردش کرتی رہیں تھیں کہ انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم دونوں رہنماؤں نے اس کی تردید کی تھی اور اب چوہدری پرویز الہیٰ کے اس بیان نے صاف صاف بتا دیا ہے کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یاد رہے کہ 2018کے الیکشن کے بعد مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریکِ انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پی ٹی آئی کو معاونت فراہم کی تھی جس کے بعد چوہسری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر بنایا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.