شاہد خاقان عباسی کو نیب کاخط اور سوالنامہ 9 مئی کو موصول ہوا تھا، شاہد خاقان عباسی نے 21 مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہونے کی وجہ سے اسی روز نیب کے سامنے پیش نہ ہوسکنے بارے 16 مئی کو نیب کو خط لکھا ، شاہد خاقان نے کال اپ نوٹس کے مطابق جوابات 21 مئی کو جمع کرا دیئے

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نیب کی پریس ریلیز پرردعمل

بدھ 22 مئی 2019 00:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب کی طرف سے 9 مئی کو خط اور سوالنامہ موصول ہوا تھا، جس پر انہوں نے 16 مئی کو نیب کو لکھا کہ وہ 21 مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہونے کی وجہ سے اسی روز نیب کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے، شاہد خاقان نے کال اپ نوٹس کے مطابق دیئے گئے سوالناموں کے جوابات 21 مئی کو جمع کرا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نیب کی پریس ریلیز پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعد قومی احتساب بیورو بوکھلاہٹ کا شکار ہے، نیب نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے 9 مئی کو لکھے گئے دونوں خط وصول کئے اور دونوں کی تصدیق شدہ کاپیاں میڈیا کو دے دی گئی ہیں۔ چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات اور اعتراضات کا جواب دیں، اصل مسئلے سے نظریں چرانے کی کوشش نہ کریں۔ چیئرمین نیب نے جاوید چوہدری کے کالم میں لکھی ہوئی باتوں کی کوئی تردید نہیں کی، چیئرمین نیب میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے وضاحت کریں۔