Live Updates

مریم نواز کا بذریعہ موٹروے لاہور سے عبدالحکیم پہنچنے پر والہانہ استقبال‘پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

آیا آیا شیر آیا، تیری آواز میری آواز مریم نواز کے نعروں سے فضا ء گونج اٹھی‘مریم نواز کارکنوں کا ہاتھ ہلا کر مسکرا کر جواب دیتی رہیں

بدھ 22 مئی 2019 20:57

مریم نواز کا بذریعہ موٹروے لاہور سے عبدالحکیم پہنچنے پر والہانہ استقبال‘پھولوں ..
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی سئنیر نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف بذریعہ موٹروے لاہور سے عبدالحکیم پہنچیں تو عبدالحکیم کے ہزاروں کارکنوں نے اپنی قائد کا والہانہ استقبال کیا- مریم نواز عوام کے ہجوم میں بیس سیکنڈ کا سفر پچیس منٹ میں طے کرسکیں کارکنوں نے مریم نواز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور آیا آیا شیر آیا، تیری آواز میری آواز مریم نواز کے نعروں سے فضا ء گونج اٹھی -مریم نواز کارکنوں کا ہاتھ ہلا کر مسکرا کر جواب دیتی رہیں بعد ازاں انہوں نے پیرووال پٹرول پمپ پر سٹی صدر مسلم لیگ (ن )عبدالحکیم الحاج علی اکبر صدیقی کو گاڑی کے قریب بلا کر ان کا شکریہ ادا کیا اور شاندار استقبال کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر مریم نواز شریف نے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی عبدالحکیم کے عوام کا خلوص اور انکی والہانہ محبت کو نہیں بھولوں گی اور میں عبدالحکیم کی عوام کی پاکستان مسلم لیگ ن اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے عقیدت کو یاد رکھوں گی میں یہاں کے عوام کا احسان مند رہوں گی اس موقع پر ان کے ہمراہ ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں اور کیپٹن ( ر ) صفدر مریم نواز شریف صاحبہ کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے -
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات