سرگودھا ‘شادی شدہ خاتون کو سسرال میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 12:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) شادی شدہ خاتون کو سسرال میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پراسرار واردات کی تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کانڈیوال کے گاوں بائیوال میں محمد افضل کی بیوی نازیہ بی بی کو پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔واردات سسرال میں پراسرار طور پر ہوئی۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کو ٹریس کرنے کے لئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔