بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کی جیت یقینی، گلوکار عدنان سمیع نے مبارکباد دے دی
جرمنی میں ہونے کے باوجود میں ٹی وی کے آگے بیٹھا رہا۔ عدنان سمیع خان کا ٹویٹر پیغام
سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 مئی 2019 16:29
(جاری ہے)
ساتھ ہی انہوں نے اپنے پیغام میں ''جے ہند'' کا نعرہ بھی لگایا۔
بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کو 294 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس 50 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 339 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ پہلے اور کانگریس 91 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں لوک سبھا کی 11 میں سے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ کانگریس صرف 2 نشستیں حاصل کرسکی۔ یاد رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والی 7 مرحلوں پر مشتمل بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں 90 کروڑ میں سے 54 کروڑ 20 لاکھ ووٹرزنےحق رائے دہی استعمال کیا اور اپنے اپنے پسندیدہ اُمیدوار کو ووٹ دیا تھا۔واضح رہے کہ 2014ء میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اتحادیوں نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ کانگریس کے حصے میں 60 نشستیں آئی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.