عارف والا،اینٹی کرپشن پولیس کا چھاپہ، رشوت لیتے تھانہ قبولہ کا کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 23 مئی 2019 17:01

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) اینٹی کرپشن پولیس کا چھاپہ رشوت لیتے تھانہ قبولہ کا کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ پیر چراغ کے رہائشی اللہ دتہ جٹ سے تھانہ قبولہ کے کانسٹیبل ارشد ڈوگر نے 10 ہزا ر روپے رشوت طلب کی جس پر اینٹی کرپشن پاکپتن نے کاروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے رقم برآمد کرلی تھانہ میں مقدمہ درج بتایا گیا ہے کہ اللہ دتہ نے اپنے داماد علی رضا کونشہ سے تنگ آکر اسکے بھائیوں کے پاس لاہور بھجوادیا جس کی رنجش پر تھانہ قبولہ کے کانسٹیبل ارشد ڈوگر نے اللہ دتہ سے جیب خراچی مانگی تھی زرائع کے مطابق کانسٹیبل ارشد ڈوگر علی رضا سے روپے وصول کرتاتھا ۔

متعلقہ عنوان :