وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک منہاج القرآن پاکستان کے افطار میں شرکت کرینگے

جمعرات 23 مئی 2019 18:00

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک منہاج ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک منہاج القرآن پاکستان کے افطار میں شرکت کرینگے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد (آج) جمعہ کو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے افطار میں خصوصی شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

افطار میں شرکت کی دعوت ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے دی ہے۔ شیخ رشید احمد (آج) جمعہ کو دن ایک بجے کراچی پہنچیں گے۔ ائیر پورٹ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرینگے۔ اتوار کے روز شیخ رشید احمد ڈاکٹر طاہرالقادری کی دعوت پر منہاج القرآن لاہور جائیں گے۔ افطار میں شرکت کرینگے اور شرکاء سے خطاب کرینگے۔