ملک میں ظلم کا معاشرہ نہیں رہنے دیں گے، فیصل جاوید

صرف میڈیا نہیں بلکہ ہر پرائیویٹ ادارے کیلئے قانون سازی کی جائے جو ایسے ملازمین کے خلاف من مانیاں کرنے کی بجائے انکے حقوق کا خیال رکھنے کا ہو، چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات

جمعرات 23 مئی 2019 21:48

ملک میں ظلم کا معاشرہ نہیں رہنے دیں گے، فیصل جاوید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین فیصل جاوید نے کہا ہے کہ صرف میڈیا نہیں بلکہ ہر پرائیویٹ ادارے کیلئے قانون سازی کی جائے جو ایسے ملازمین کے خلاف من مانیاں کرنے کی بجائے انکے حقوق کا خیال رکھنے کا ہو ۔ ملک میں ظلم کا معاشرہ نہیں رہنے دیں گے ۔ وہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران اپنا اور کمیٹی کا موقف پیش کررہے تھے۔

انہوںنے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی ترقی اور پنشن کیلئے انتظار کرنے والے ملازمین کے حوالے سے بھی وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ انکے ایشو کو حل کرکے کمیٹی کو رپورٹ دی جائے۔ اس موقع پر انہوںنے میڈیا کے نمائندوں کو بھی تنخوائیں نہ ملنے کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وزارت کو ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ نہ صرف اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنارہے ہیں بلکہ اداروں کی بہتری کیلئے وہاں پر میرٹ پر قابل لوگوں کو تعینات کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کے لئے پانچ درخواست گزاروں کو شارٹ لسٹ کردیا گیا ہے جسمیں سے کسی ایک کیلئے وزیراعظم جلد اپنے صوادیدی اختیار کو استعمال کرکے ایک حتمی شخصیت کا بطور ایم ڈی اعلان کریں گے ۔ اجلاس مین وفاقی وزیر شفقت محمود نے بھی وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں کے حوالے سے بتایا کہ وہ ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :