وفاقی حکومت سندھ کے تین ہسپتالوں سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے،بلاول بھٹو

جمعرات 23 مئی 2019 23:24

وفاقی حکومت سندھ کے تین ہسپتالوں سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے،بلاول ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے تین ہسپتالوں سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے، حکومت نے سپریم کورٹ میں حکومت سندھ کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک کا انتظار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ پر سندھ کے عوام کے اربوں روپے لگے ہوئے ہیں۔

اٹھارویں ترمیم کے تحت ملنے والے مذکورہ اسپتالوں میں حکومت سندھ نے انقلابی اقدامات اٹھائے، این آئی سی وی ڈی کا دیگر شہروں میں قیام حکومتِ سندھ کا قابل تحسین اقدام ہے، این سی آئی وی ڈی میں ملک بھر سے آنے والے مریضوں کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت نے اٴْٹھا رکھے تھے۔