اسلام آباد،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد کا شکریہ

جمعرات مئی 23:34

اسلام آباد،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا وزیراعظم عمران خان کی جانب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ٹویٹر پرجاری پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میںکامیابی پر نیک تمناؤں پر آپ کا شکر گزار ہوں میں نے ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دی ہے۔