Live Updates

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف، وزیراعظم کا شدید ردعمل

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے لندن روانگی سے قبل تحریک انصاف کے رہنما سے ملاقات کی تھی، عمران خان کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا: سینئر صحافی ہارون رشید کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مئی 2019 23:52

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف، وزیراعظم کا شدید ردعمل،سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے لندن روانگی سے قبل تحریک انصاف کے رہنما سے ملاقات کی تھی، عمران خان کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف درمیان خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔

ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن روانگی سے قبل تحریک انصاف کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے خفیہ ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بھی معلوم ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات پر ناراضگی اور بے زاری کا اظہار کیا تھا۔

سینئر صحافی ہارون رشید کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم پر اپوزیشن کو ریلیف دینے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے، تاہم عمران خان کسی صورت اپوزیشن کو ریلیف دینے کیلئے راضی نہیں ہیں۔ کچھ خبریں ایسی سامنے آئی ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو پیش کش کی جا رہی ہے کہ وہ کچھ برس کیلئے پاکستان سے باہر چلے جائیں۔ تاہم اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اپنے سخت موقف پر قائم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو کسی طور پر کسی قسم کا بھی ریلیف دینے کیلئے قائل نہیں ہو رہے۔ ہارون رشید مزید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے پاس نہ مرکز میں اور نہ ہی پنجاب میں پورا مینڈیٹ ہے، ایسے میں اراکین اسمبلی کو فنڈ جاری کیے جا رہے ہیں جس کا ایک مقصد انتخابات کی تیاری ہی ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم کو امید ہے کہ ڈیڑھ سے 2 برس کے عرصے تک ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی، پھر وہ مڈ ٹرم الیکشن کی جانب جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات