Live Updates

پاکستان میں کوئی دہشتگرد گروپ موجود نہیں ہے، امریکہ میں پاکستا نی سفیر اسد مجید خان

جمعہ 24 مئی 2019 00:55

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی دہشتگرد گروپ موجود نہیں ہے۔ رواں ہفتے ’’دی ہنٹ‘‘ میں دیئے گئے انٹرویو میں سفیر اسد مجید خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہر قسم کے دہشتگرد گروپوں کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کے حوالے سے بہت کچھ پیش کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقوں میں صفایا کر دیا گیا ہے اور اس میں بڑی ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی بھی منظم دہشتگرد گروپ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی تمام قیادت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسری ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ سفیر نے کہا کہ جہاں تک وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کا تعلق ہے انہیں خیبرپختونخوا میں ضم کر دیا گیا ہے اور اب وہاں پر اس صوبہ کے تمام قوانین لاگو ہوتے ہیں ۔

اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان بھر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر 20 ہزار آپریشنز کئے گئے۔ گزشتہ سال ہمارے ہاں 12 سالوں کے کم ترین دہشتگردانہ واقعات ہوئے اور ہمیں توقع ہے کہ 2019ء میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات