اقوام متحدہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے ، ترجمان

جمعہ 24 مئی 2019 01:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو ئیٹیرس بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، تاہم کشمیر کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کے موقف میں کوئی تبدلی نہیں آئی ہے ۔ نیویاک مین باقاعدگی سے دی جانے والی بریفنگ میں ترجمان سٹیفن ڈیوجیریک نے کشمیر کے تصفیہ طلب تنازعہ کے بارے مین سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے موقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں وضاحت نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ اقوام متحدہ کئی سالوں سے مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت، تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت پر زور دیتارہا ہے ۔ اس سلسلے میں، اقوام متحدہ کے سربراہ نے بار بار دونوں ممالک کو اپنے اچھے تعاون اور وقت دینے کی پیشکش بھی کی جس کاپاکستان نے مسلسل خیرمقدم کیا، تاہم بھارت نے اس پیش کش کو مسترد کیا۔مودی کی پارٹی کی انتخابات میں کامیابی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، ترجمان نے کہا کہ ہم نے انتخابی نتائج دیکھے ہیں لہذا ہم واضح طور پر وزیراعظم مودی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔