چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

جمعہ 24 مئی 2019 18:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کوئٹہ میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو خون میں نہلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اور ان کے سرپرست جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ زخمیوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعاگو ہیں۔ صوبائی حکومت زخمیوں کی بہترین نگہداشت یقینی بنائے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے بھی کوئٹہ جامع مسجد پشتون آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

عبادت گاہوں میں دھماکے کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اعجاز چوہدری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے امن کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایسے واقعات کروانے والے امن اور قوم کے دشمن ہیں۔

عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا مقابلہ پوری طاقت سے کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے بے گناہ معصوم شہریوں پر حملے کو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ تمام رہنمائوں نے شہدا کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جدل صحت یابی اور لواحقین کے لیئے صبر کی دعا کی۔