نوشہرہ کینٹ،ایس ایچ او تھا نہ اکبر پورہ جمشید خان نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعہ 24 مئی 2019 22:10

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) ایس ایچ او تھا نہ اکبر پورہ جمشید خان نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،کیری ڈبہ کے خفیہ خانوں سی9.762 کلوگرام آفیون برآمد ،ملزمان گرفتار۔دوسری کاروائی میں اکوڑہ کے ایس ایچ او سید اسما عیل شاہ نے سواریوں کے روپ میں چرس سمگل کرنے والا ملزم گرفتار کرکے 04 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمدتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر)منصورامان کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والے ملزمان کیخلاف بھرپور کاروائیوں جاری ہیں۔

جمشید خان ایس ایچ او اکبرپورہ کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ لنک روڈ پر کسی بھی وقت منشایت سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے لنکس روڈوں پر مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی۔

(جاری ہے)

جمشید خان ا یس ایچ او اکبرپورہ نے بمعہ پولیس نفری جبہ داود زئی موٹر وے پل کیساتھ ناکہ بندی کر کے ایک مشکوک کیری ڈبہ نمبری 6649/FDT کو روک کر تلاشی لینے پرکیری ڈبہ کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 9.762کلوگرام آفیون برآمد کرتے ہوئے ملزمان عباس ولد عارف اور گلفام ولد نیاز حسین ساکنان حافظ آباد پنجاب کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہیں۔جبکہ دوسری کاروائی میں اسماعیل شاہ ایس ایچ او اکوڑہ نے بمعہ پولیس نفری اکوڑہ کے مقام پرناکہ بندی کرکے مختلف گاڑیوں کی چکیکنگ جاری تھی ۔کہ اس دوراں ایک فلائنگ کوچ کے آخری سیٹ پر بیٹھے ہوئے ایک شخص کو اُتار ا گیا۔جس کے تلاشی لینے پر اُسکے قبضے سے 04کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم لقمان ولد سرتاج ساکن کنڈرخیر آباد کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے تھانہ اکوڑہ منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :