ایک ہی دن میں قیمت میں دوبارہ کمی، ڈالر مزید سستا ہوگیا
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 150 روپے 91 پیسے تک آگئی
محمد علی جمعہ 24 مئی 2019 22:32
(جاری ہے)
دوسری جانب فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے بتایا ہے کہ عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالر مارکیٹ میں واپس کرنا شروع کر دیے ہیں۔
اس باعث ڈالر کی مانگ میں کمی ہوئی ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ملک بوستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی باعث آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔ اس کے علاوہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج 100 انڈیکس میں 2 دن میں تاریخ ساز 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے۔ جمعرات کے روز کاروباری دن 944 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 581 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے پہلے ایک ساتھ اتنا بڑا اضافہ اپریل 2009 میں ہوا تھا جب ایک ہی دن مین سٹاک مارکیٹ میں 8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 4 روز سے مسلسل مثبت اختتام ہورہا ہے اور چار دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 389 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد تھی۔جمعرات کو کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 127 ارب روپے سے بڑھ کے 7 ہزار دو سو ارب روپے ہوگئی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.