بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی جائز مطالبات کیلئے بھوک ہڑتال غیر جمہوری رویوں کا شاخسانہ ہے ، نیشنل پارٹی

جمعہ 24 مئی 2019 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی اپنی جائز مطالبات و مستقلی کے لیے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر مجبور ہونا حکمرانوں کی مزدور دشمنی، عوام دشمنی و غیر جمہوری رویوں کا شاخسانہ ہے ۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ جب سے موجودہ سلیکٹڈ و غیر جمہوری اسمبلیاں وجود میں آئی ہیں مزدوروں اور ملازمین کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جس سے عوام ذہنی کوفت و اذیت سے دوچار ہے کیونکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کا عوام سے تعلق ہی نہیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بی ڈی اے ایکشن کمیٹی کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے وفد کے ہمراہ اظہار یکجہتی کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کے شرکا کی حالت تشویشناک ہیں کسی نقصان کی صورت میں ذمہ دار حکمران ہونگے ۔ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی، آمرانہ و غیر جمہوری رویوں کی انتہا ہے کہ گزشتہ 3 دن سے بی ڈی اے کے ملازمین بھوک ہڑتال پہ بیٹھے ہیں انکی صحت تشویشناک ہے جبکہ دوسری طرف حکمران ایکشن کمیٹی سے مذاکرات اور مسائل کے حل کے بجائے سیر سپاٹوں اور بلند بانگ دعووں اور سمارٹ گورنمنٹ میں مصروف عمل ہیں ۔

انھوں نے ملکی عدالتوں اور حکمرانوں سے مذکورہ صورتحال کی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نیشنل پارٹی بی ڈی اے ملازمین کے اپنے حقوق کے لیے جہد و جہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے اس موقع پہ نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی ملک نصیر شاہوانی، بی ایس او پجار کے وائس چیرمین ملک زبیر، ممبر ورکنگ کمیٹی عبدالستار لانگو ، عبدالنبی ریکی، باقی بلوچ ، آصف جاون و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :