خطے میں ترجیحات بدلنے پر امریکا نے طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کو مشروط کردیا
طالبان ان گروہوں پر اثر انداز ہونے میں مدد اور انہیں پناہ گاہیں فراہم کرنے سے انکار کرسکتے ہیں . امریکی محکمہ دفاع
میاں محمد ندیم ہفتہ 25 مئی 2019 12:53
(جاری ہے)
خیال رہے کہ آپریشن فریڈم سینٹینل (او ایف ایس) امریکی حکومت کی سربراہی میں دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر لڑی جانے والی جنگ کا باضابطہ نام ہے.
رپورٹ میں افغانستان کے حوالے سے امریکا کے خدشات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ امن کے لیے جاری مذاکرات میں یہ سوال انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا طالبان ان گروہوں پر اثر انداز ہونے میں مدد اور انہیں پناہ گاہیں فراہم کرنے سے انکار کرسکتے ہیں جس حد تک امریکا کی انسدادِ دہشت گردی کی موجودگی کی ضرورت ہے. اس ضمن میں امریکا اور افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں کم از کم 20 دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں‘علاوہ ازیں مذکورہ رپورٹ میں اس بات کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے کہ خطے میں موجود ان دہشت گرد تنظیموں میں کتنے جنگجو ہوسکتے ہیں. رپورٹ کے مطابق ان میں سے زیادہ تر گروہوں کو عالمی سطح تک رسائی یا پنپنے کا موقع حاصل نہیں، مثلاً تحریک طالبان پاکستان، جو ایک بڑا دہشت گرد گروہ ہے، کی توجہ پاکستانی حکومت کے خلاف جنگ کرنے پر مرکوز ہے. رپورٹ میں دیے گئے اندازوں کے مطابق داعش خراسان، حقانی نیٹ ورک اور تحریک طالبان پاکستان، خطے کے 3 سب سے بڑے گروہ ہیں جن میں 3 ہزار سے 5 ہزار جنگجو شامل ہیں. ان کے بعد اسلامک امارات ہائی کونسل چوتھا بڑا گروہ ہے جس میں ایک ہزار جنگجو شامل ہیں جبکہ القاعدہ، جو افغانستان میں امریکا کے حملے سے قبل سب سے مضبوط گروہ تھا اب محض 300 جنگجنوﺅں تک محدود رہ گیا ہے. اس کے ساتھ ساتھ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اور لشکر طیبہ کے پاس بھی تقریباً 300 جنگجو ہیں، طارق گیڈر گروپ میں 100 سے 300 کے درمیان جنگجو، جماعت الاحرار کے 200، اسلام ترکمانستان موومنٹ میں 100 اسلامک جہاد یونین میں 25 اور جماعت الدعوہ قرآن میں بھی 25 جنگجو شامل ہیں.مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.