حضرت علی کا یوم شہادت، ٹریفک پولیس نے جلوس کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے پلان مرتب کر لیا

ہفتہ 25 مئی 2019 18:04

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) حضرت علی کرم اللہ و جھہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے جلوس روانہ ہوکر رات تقریباً 8 بجے حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جلوس نشتر پارک سے ہوتا ہوا سرشاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جمنیزروڈ، محفل خراساںروڈ، کراچی ایکسرے، نوائے وقت (45 کانگریس)، پی پی چورنگی، نیوایم اے جناح روڈ، کوریڈیور III، صدر دواخانہ، پریڈی اسٹریٹ، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے نشترپارک سے روانہ ہونے کے موقع پر شہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجربازار (بہادریار جنگ روڈ) کوسٹ گارڈ، کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکے، تمام ٹریفک جو کہ لیاقت آباد کی جانب ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی، کو تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اور یہ تمام گاڑیوں جیل روڈ سے ہوئی ہوئی جمشید روڈ، دادا بھائی فورجی روڈ، کشمیر روڈ شاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل، لکی اسٹار، سرور شہید روڈ، فاطمہ جناح روڈ، مولانادین محمد وفائی روڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا، اسی طرح اسٹیڈیم روڈ کی جانب سے ایم اے جناح روڈکی طرف جانے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آنے کی اجازت ہوگی، البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈ اور سوسائیٹی لائٹ سگنل سے ہوتی ہوئے براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل جاسکیں گی، کسی بھی قسم کی ٹریفک کو پی پی چورنگی سے صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سپر ہائی وے، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑدیاجائے گا جو براستہ حبیب بینک چوک، اسٹیٹ ایونیوروڈ، شیر شاہ سے ماری پور تک جاسکے گی اور اسی طرح واپسی کے لئے بھی یہی راستہ اختیار کیا جائے گا، کسی بھی قسم کی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا، شاہراہ قائدین سے نمائش چوک کی جانب جانے والی ٹریفک کوسوسائٹی آفس لائٹ سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سوائے ان گاڑیوں کے جن کے windscreen پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا باقی تمام گاڑیوں کو سوسائٹی لائٹ سگنل سے عائشہ عزیز چورنگی سے کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا، جب جلوس کا اگلا سرا ایم اے جناح روڈ، کوریڈور۔

III پر پہنچے گا تو تمام ٹریفک جو صدر اور دوسری کالونیوں کی طرف جانا چاہے گی اس کو ایمپریس مارکیٹ کی طرف سے پریڈی اسٹریٹ / ایم اے جناح روڈ۔ کورٹ روڈ چوک فریسکو چوک، عبداللہ ہارون روڈ، اسی طرح جملہ ٹریفک جو کہ ایم اے جناح روڈ سے صدر کی جانب جانے والا ہوگا اسے پریڈی اسٹریٹ، آغاخان روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ کی طرف سے صدر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی گاڑی کو ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ جنکشن، ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ جلوس اس انٹرسیکشن سے گذر نہ جائے، گارڈن کی طرف سے آغا خان روڈ کی جانب آنے والی ٹریفک کو انگل سریا ہسپتال تک جانے کی اجازت ہوگی، جلوس میں شرکت کرنے کے لئے ناظم آباد سے آنے والے شرکاء لسبیلہ، البیلا، دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ سولجربازار نمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر تا نمائش، سوسائٹی لائت سگنل تا نمائش، گلستان جوہر و گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش یا یونیورسٹی روڈ، پی پی چورنگی، 45 کانگریس / نوائے وقت تا تمائش سے پہنچ سکتے ہیں، جلوس کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لئے سہیل والی مسجد بہادر یار جنگ روڈ جانب سولجربازار، گرومندر لائٹ سگنل، شارع قائدین / کشمیر روڈ سوسائٹی لائٹ سگنل، لسبیلہ نشتر روڈ جانب تین ہٹی،آغاخان پارک ٹرننگ جانب سولجربازار پولیس اسٹیشن، مینسفیلڈ اسٹریٹ/ کیپری لائٹ سگنل، ناصرہ اسکول نزدکوسٹ گارڈ، انکل سریا ہسپتال نزد ایم اے جناح، یونیورسٹی روڈ/ سرشاہ سلیمان روڈ جانب ایم اے جناح / آغاخان روڈ (گارڈن چوک)، جمیلہ اسٹریٹ / جہانگیر پتنگی (جوبلی)، شاہراہ لیاقت / مسجد اہلحدیث، رفیقی شہید / سرور شہید روڈ لکی اسٹار، ڈاکٹر ضیاالدین روڈ / سرور شہید روڈ، شاہراہ لیاقت / فریسکو چوک، لی مارکیٹ، ٹاور جناح برج آئی سی آئی چوک، مائی کولاچی / ایم ٹی خان روڈ پر ڈائیورژن بنائے گئے ہیں، ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کسی بھی گاڑی کو جلوس کے راستے میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔