پانی چور کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف کاروائی ہوگی، صوبائی وزیر آبپاشی سید ناصر حسین شاہ

ہفتہ 25 مئی 2019 18:29

پانی چور کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف کاروائی ہوگی، صوبائی وزیر ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) صوبائی وزیر آبپاشی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانی چور کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف کاروائی ہوگی اب تک اس حوالے سی53 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں،سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی نہروں کے ٹیل میں پانی پہنچا یا جا رہا ہے، بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات پر کام کررہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے تینوں بیراجوں کو اہمیت دیتے ہیں تاہم سکھر بیراج جس پر ہمارا اسی فیصد انحصار ہے اس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس کے متبادل بیراج بنانے کا بھی منصوبہ زیر غور ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے ایک سو چالیس ارب روپے نہ دینے کے باعث صوبے میں ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مبینہ وڈیو کا منظر عام پر آنا چیئرمین نیب کا ذاتی معاملہ ہے اس پرزیادہ بات کرنا مناسب نہیں ۔