قوم و ملک میں خوشحالی آنی والی ہے، معیشت کا پیہ ترقی کی طرف گامزن ہے،سید رفاقت علی گیلانی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:02

اسلام آباد،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) وقت بہت قریب آچکا ہے جس سے قوم و ملک میں خوشحالی آنی والی ہے معیشت کا پیہ ترقی کی طرف گامزن ہے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈالر کا ریٹ گرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اس سے کاروباری طبقے سمیت عام عوام کو فائدہ ہو گا ہماری حکومت کی اولین ترجیحی ہے کہ جتنا جلدی ہو سکے ملک کوجو سابق حکمران عوام دشمن جن بحرانوں میں ڈال گئے تھے اس سے ملک کو بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر ڈالیں ۔

(جاری ہے)

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت کسانوں کے مسئلہ حل کرنے میں بھی سنجیدگی سے کام کر رہی ہے پاکستان کی زرعت بہتر ہو گی تو ترقی کے اور راستے نکلے گئے اس سے معیشت مستحکم ہو گی۔ہمارا جو مشن ہے پاکستان سے غربت کے سایے ختم کرنا اور تاجر برادری کومزید سہولت دیں گے۔اور اس کیساتھ ہی 2 کروڑ کی عید بازاروں میں رعایت دے دی گی ہے۔