Live Updates

حکومت سخت محنت کرے تو بھی 3سال سے پہلے بہتری شروع نہیں ہو گی،شاہد خاقان عباسی

عوام سڑکوں پر آئے تو آمریت کا خطرہ پیدا ہوتا ہے،حالیہ نیب معاملے کا ’کھرا‘ وزیراعظم ہاؤس تک جاتا ہے،سابق وزیراعظم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 11:00

حکومت سخت محنت کرے تو بھی 3سال سے پہلے بہتری شروع نہیں ہو گی،شاہد خاقان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف حکومت سخت محنت کرے تو بھی 3سال سے پہلے ملک میں بہتری شروع نہیں ہو گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عوام اب حکومت کو برداشت نہیں کر پا رہی لیکن اگر عوام سڑکوں پر آئے تو آمریت کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، گر معیشت کے باعث ملکی سلامتی پر تشویش نہیں ہے تو ہونی چاہیے ۔ شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا کہ حکومت کو کیا حق ہے کہ 6سے7سو روپے کی گیس لے کر 14سو روپے کی بیچے؟ چئیرمین نیب کے حوالے سے حالیہ معاملے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نیب نے ہمیشہ جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وڈیو لیک والے معاملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ نیب معاملے کا ’کھرا‘ وزیراعظم ہاؤس تک جاتا ہے، چئیرمین نیب نے بلیک میلنگ یا اپنی پالیسی سے اپوزیشن کو شکار بنائے رکھا،بطور وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے چئیرمین نیب لگایا تھا البتہ جاوید اقبال کا نام ن لیگ کے مجوزہ 3ناموں میں شامل نہیں تھا اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چئیرمین نیب لگانے کے لیے ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا لیکن اگر ثابت ہوا کہ چئیرمین نیب کا تقرر غلط تھا تو قوم سے معذرت کر لوں گا، ابھی بھی نیب کے سامنے پیش ہوں گا لیکن احتساب کا عمل مشکوک ہو چکا ہے، نیب واقعے پر جے آئی ٹی نہیں پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ضمانت نہیں کروائی اگر کسی نے گرفتار کرنا ہے تو آ کر کر لے، پہلے بھی نیب میں پیش ہوئے تھے اب بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ عمران خان ملک کا وزیراعظم ہے، پاکستان کو اگر بھارت سے سبق سیکھنا ہے تو سیکھے کہ الیکشن کیسے ہوتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ شیخ رشید ہمیشہ ایمپائر بننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن شیخ رشید کی طرح ضمیر بیچ کر اقتدار میں آئے ہوئے لوگوں کی تاریخ میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت کچھ کہتے رہتے ہیں لیکن وہ ان کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتے۔ چوہدری نثار آج جہاں ہیں وہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات