شہباز شریف آپ کی تلاش جا ری ہے، فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف صاحب اپ کا چیمبر خالی ہے، آپ کی تلاش جاری ہے، اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آ جائیں، وفاقی مشیراطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 11:56

شہباز شریف آپ کی تلاش جا ری ہے، فردوس عاشق اعوان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) وزیراعظم کی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مسلم لیگ ن کے سربرہ شہباز شریف کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ ’شہباز شریف صاحب ’چیمبر‘ آپ کا خالی ہے، یہاں آپ کی تلاش جا ری ہے۔ جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں، شہباز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تا کہ سچ جھوٹ کا پتا چلے‘۔

فردوس عاشق اعوان نےاپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے طنز کیا ہے کہ شہباز صاحب اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چل سکے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف صاحب "چیمبر" آپ کا خالی ہے،آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر علاج کروانے کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور کئی بار مختلف تاریخوں کا اعلان کرنے کے باوجود ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ بجٹ سے پہلے واپس آ جائیں گے لیکن انہوں نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ گزشتہ رات انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو ہدفِ تنقید بنایا تھا اور کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد وزیراعظم کی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مسلم لیگ ن کے سربارہ شہباز شریف کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ ’شہباز شریف صاحب ’چیمبر‘ آپ کا خالی ہے، یہاں آپ کی تلاش جا ری ہے۔

جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں، شہباز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تا کہ سچ جھوٹ کا پتا چلے‘۔ فردوس عاشق اعوان کے اس ٹویٹ کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس باجی ڈالر 152روپے کا ہو گیا، گیس 145فیصد مہنگی ہو گئی اور بجلی 25فیصدر مہنگی ہو گئی لیکن آپ کو شہباز شریف کی فکر کیوں پڑی ہے۔