تحریک انصاف کے رہنما کی نوجوان بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی

حکمران جماعت کے امریکا چیپٹر کے متحرک رہنما نوید وڑائچ کی 19 سالہ صاحبزادی علیزہ اختر نیو جرسی میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئی

muhammad ali محمد علی پیر 27 مئی 2019 18:49

تحریک انصاف کے رہنما کی نوجوان بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی
نیو جرسی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مئی 2019ء) تحریک انصاف کے رہنما کی نوجوان بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی، حکمران جماعت کے امریکا چیپٹر کے متحرک رہنما نوید وڑائچ کی 19 سالہ صاحبزادی علیزہ اختر نیو جرسی میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ تحریک انصاف کے متحرک رہنما نوید وڑائچ کی صاحبزادی علیزہ اختر امریکہ میں ایک حادثے کے دوران چل بسی ہے۔

تحریک انصاف امریکا چیپٹر کے متحرک رہنما نوید اختر وڑائچ کی 19 سالہ بیٹی علیزہ اختر اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ نیوو جرسی میں کار میں جارہی تھیں کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے ان کی کار کو ٹکر ماردی۔ یہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ 19 سالہ میڈیکل کی طالبہ علیزہ اختر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی 15 سالہ چھوٹی بہن شدید زخمی ہوئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ نیو جرسی کے اولڈ برج ایریا میں پیش آیا۔

علیزہ اختر کی گاڑی کا ٹکر مارنے والا کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم بعد ازاں تعاقب کرنے کے بعد پولیس نے کار سوار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانیوالا شخص نشے میں تھا اور اس نے مخالف سمت سے آتے ہوئے اچانک اپنی لین تبدیل کر لی تھی جس باعث حادثہ پیش آیا۔ نوید اختر وڑائچ کی نوجوان صاحبزادی کی موت پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ 19 سالہ علیزہ اختر معروف امریکی یونیورسٹی میساچوسسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم تھیں۔ علیزہ اختر اپنی ذہانت کے باعث سکالر شپ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئی تھیں۔