Inclusive Education - وقت کی اہم ضرورت

گزشتہ پانچ برسوں سے دی AMI اسکول، آکوپیشنل تھراپی ڈپارٹمنٹ، برنیل یونیورسٹی لندن اور ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کا ایکشن ریسرچ پراجیکٹ میں ایک اہم پارٹنر رہا ہے

منگل 28 مئی 2019 14:55

Inclusive Education - وقت کی اہم ضرورت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2019ء) گزشتہ پانچ برسوں سے دی AMI اسکول، آکوپیشنل تھراپی ڈپارٹمنٹ، برنیل یونیورسٹی لندن اور ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کا ایکشن ریسرچ پراجیکٹ میں ایک اہم پارٹنر رہا ہے۔ اس بین الاقوامی پیشہ ورانہ تعاون کے ذریعے، اس منصوبے سے متعلقہ اساتذہ اپنے ساتھیوں کے لئے انتہائی اعلیٰ صلاحیتوں والے محقق بن گئے ہیں۔

اسکول کے پینل پر ڈاکٹرڈیبی کریمر رائے جوکہ ایک آکوپیشنل تھیراپسٹ ہیں، پروجیکٹ کو آرڈینیٹر کے طور پر کام کر تی رہی ہیں۔وہ Inclusive Education کی ایک پر جوش وکیل ہیں اور حقیقی دنیا کے سیاق و سباق میں ضروری نقطء نظر ، علم و مہارت کے فروغ کے لئے ایکشن ریسرچ کے استعمال کی حامی ہیں۔ ڈیبی نے واضح کیا کہ اس پروجیکٹ میں شامل اساتذہ اور آکوپیشنل تھیراپسٹس نے ایسا طریقہ کار وضع کیا اور ایک ریسورس گائیڈ تیار کی ہے جو Inclusive Education کے نقطء نظر، علم و مہارت کو ملک بھر کے اسکولوں میں پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طریقء کار کا ایک اہم نقطء یہ ہے کہ Inclusive Education نہ صرف خصوصی بلکہ ہر بچے کے تعلیمی تجربے کو بہتر بناتا ہے جس سے یہ ثابت ہواکہ یہ تعلیم اور اسکول کی بہتری کے سفر میں نہایت کار آمد ثابت ہوتا ہے۔
اپنے بنیادی مقصد کے تحت کام کرتے ہوئے،AMI ایک ایسیتعلیمی ماحول (Educational Eco-System) کے ماڈل کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے جو نہ صرف ڈیزائن میں منفرد ہے بلکہ اس میں”توسیع“ جیسی اصطلاح کا مطلب نظامِ تعلیم کوتبدیل کرنا ہے۔

تعلیم کے تناظر میں زیادہ سے زیادہ اسکولوں کو قائم کرنے کے موجودہ ماڈل کو استعمال کرنے کے بجائے، اس سے حاصل کی جانے والے علم و تحقیق کو طالب علموں، اساتذہ اور والدین کے رویّوں میں تبدیلی ا ور ان کے ذریعے معاشرے کی سطح پر مثبت تبدیلیوں کو فروغ دینا ہے۔
دی AMI اسکول اس ماحول میں تمام بچوں کی ذمہ داری کو قبول کرنے کے لئے اس نقطہ نظر پر بنایا گیا ایک تعلیمی پر عزم نظام ہے۔

اسکول حقیقی طور پر سیکھنے کے لئے پہلی ضرورت کے طور پر سماجی قبولیت اور اعلی خود اعتمادی کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ فعال طور پر ایک ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے جو ہر ایک کے لئے سیکھنے کے عمل کو سہولت دے ۔ اور ان رکاوٹوں کو دور کرے جو شرکت کرنے میں مانع ہیں۔ یہ ایک بہتر معاشرے کی تخلیق، ایک جامع سماج کی تعمیر اور تعلیم کے حصول کی اس جامع تفہیم کے ساتھ باقاعدگی سے رویوں کے خلاف جنگ کرنے کا سب سے موٴثر ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :