Live Updates

حکومت کیلئے آئندہ دنوں بڑابحران جنم لے رہا ہے، ڈاکٹرشاہد مسعود

یہ بحران طاہر القادری کی جماعت کاہے، پاکستان عوامی تحریک کے107کارکنان کودہشتگردی کے تحت 7سال تک کی سزا ہوگئی ہے، عوامی تحریک میں بے چینی پھیل گئی ہے،ایک خاموش آتش فشاں جنم لے رہا ہے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 جون 2019 20:57

حکومت کیلئے آئندہ دنوں بڑابحران جنم لے رہا ہے، ڈاکٹرشاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جون 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے آئندہ دنوں بڑابحران جنم لے رہا ہے، یہ بحران طاہر القادری کی جماعت کاہے، پاکستان عوامی تحریک کے107کارکنان کودہشتگردی کے تحت 7سال تک کی سزا ہوگئی ہے، عوامی تحریک میں بے چینی پھیل گئی ہے،ایک خاموش آتش فشاں جنم لے رہا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک عدم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عددی اکثریت کے لحاظ سے پی ٹی آئی خود کہتی ہے کہ اکثریت نہیں ہے۔

6ووٹ ہیں، 4ووٹ اخترمینگل کی جماعت کے نکل گئے، اسد قیصر ویسے چھٹی پر ہیں۔اللہ ان کو صحت دے۔اختر مینگل نے توکہہ دیا کہ میں بجٹ میں اپوزیشن کے ساتھ ہوں،اس کا مطلب اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے صرف 2ووٹ چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پچھلے پارلیمانی اجلاس میں اسد عمر اور فواد چودھری دونوں نہیں آئے تھے۔فواد چودھری شاید ناراض تھے۔

اصل پی ٹی آئی میں ایک گروپ بنا ہوا ہے، اسد عمر کو بھی اگلے دن تک پتا نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر نظام دوڑ رہا ہے۔ ایک بات ذہن میں رکھیں کہ عمران خان آخری سیاسی آپشن ہے، الیکشن توہونے نہیں ہیں۔اگر بجٹ کے دوران صورتحال اوپر نیچے ہوتی ہے ، توعمران خان توچودھری برادران کو وزارت دینی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے ایک اور بڑا بحران جنم لے رہا ہے، وہ بحران طاہر القادری کی جماعت کاہے، پاکستان عوامی تحریک کے وہ کارکنان جو احتجاج کرتے تھے۔

2014ء میں جب طاہر القادری پاکستان آرہے تھے تو پی اے ٹی کے کارکنا ن جو ان کے استقبال کیلئے جا رہے تھے،ان کی سرگودھا میں پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی، 270کارکن گرفتار ہوگئے، دہشتگردی کے مقدمات درج ہوگئے۔107کارکنان کو 5سے 7سال کی دہشتگردی کے تحت سزا ہوگئی ہے، عوامی تحریک میں ایک بے چینی پھیل گئی ہے۔وہاں خاموش آتش فشاں جنم لے رہا ہے۔ان سارے معاملات کو عمران خان نے نمٹانا ہے۔شاہد مسعود نے کہا کہ احتساب توپاکستان میں ہونا ہے، عمران خان بھی احتساب کے نعرے پر اقتدار میں آئے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جواحتساب کا پیغام آیا ہے وہ بہت بڑا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات