پیپلز پارٹی پر ایک اوروار ہوا ،گرفتاریاں ہمارے لئے نئی نہیں ، قمرزمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی عدالتوں میں مقدمات سے کیس لڑتی ہے عدالتوں سے نہیں ، میڈیا سے گفتگو

پیر 10 جون 2019 21:45

پیپلز پارٹی پر ایک اوروار ہوا ،گرفتاریاں ہمارے لئے نئی نہیں ، قمرزمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر ایک اوروار ہوا ،گرفتاریاں ہمارے لیئے نئی نہیں ،پیپلز پارٹی عدالتوں میں مقدمات سے کیس لڑتی ہے عدالتوں سے نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عدالتوں میں مقدمات سے کیس لڑتی ہے عدالتوں سے نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ نیب گرفتار کر کے کیا تشدد کا راستہ اپنانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیس نے کررکنان پر ڈنڈے برسائے جو ظلم ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر لاہور کی طرح نیب والوں کے کپڑے پھاڑے جائیں تو بیل بھی مل جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسا سلوک پی پی سے ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے اب بھی ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپیکر سے پروڈکشن آرڈر کی درخواست کر رکھی ہے۔انہوںنے کہاکہ گرفتاری سے قبل بلاول بھٹو نے کارکنان کو پرامن رہنے کا کہا ہے،ہم مقدمات سے گھرانے والے نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیب ٹیم کے آتے ہی زرداری صاحب نے جانے کا کہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مصطفی نواز کھوکھر پر بھی پولیس کو کارکنان پر تشدد سے روکنے پر کیس بنایا گیا ہے۔