ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 جون 2019 14:03

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جون 2019ء) : ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بانی اور قائد کو لندن میں گرفتارکر لیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بانی ایم کیو ایم کو گرفتاری کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الوقت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر کی تلاشی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی۔