بروقت نتائج کا اعلان شعبہ امتحانات میں اٹھائے جانے والی اصلاحات کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

وائس چانسلر کا کنٹرولر امتحانات کو مسلسل تیسری دفعہ سب سے پہلے نتائج کے اعلان پر خراج تحسین

بدھ 12 جون 2019 13:56

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا بروقت اعلان شعبہ امتحانات میں کی جانے والی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر نے شعبہ امتحانات کی جانب سے مسلسل تیسری دفعہ پورے پاکستان کے امتحانی بورڈ سے پہلے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کرنے پرجاری اپنے پیغام میں کیا۔

وائس چانسلر نے بروقت نتائج کے اعلان کو یقینی بنانے پر شعبہ امتحانات کے کنٹرولر محمد عارف سمیت شعبہ امتحانات کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کو شفاف بنانے میںگورنر گلگت بلتستان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، پارک آرمی، سیکرٹری ایجوکیشن جی بی، ڈائریکٹر ایجوکیشن جی بی، سرکاری سکولوں اور پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ان امتحانات کی نگرانی کے لئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینئر ڈین کی سربراہی میں قائم انسپکیشن کمیٹیوں کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے امتحانات کا بروقت اور نقل سے پاک امتحانات کا انعقاد اور نتائج کا اعلان ممکن ہوا۔ امید کرتے ہیںکہ آئندہ بھی تعاون کو جاری رکھیںگے تاکہ مل کر مثالی بورڑ کے قیام کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

وائس چانسلر نے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کو یہ طریہ امتیاز حاصل ہے کہ گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں جہاں دوسرے بورڈسنٹرز قیام کرنا تو دور وہاں جانے کو تیار نہیں ہوتے ہیں ۔ان دورافتادہ علاقوں میں سنٹرز قائم کیا ہے ۔یونیورسٹی یہاں کے پسماندہ علاقے کے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر امتحان دینے کے لئے سہولیات فراہم کررہی ہے۔

وائس چانسلر نے کہاکہ شعبہ امتحانات نے کنٹرولر امتحانات محمد عارف کی سربراہی میں شبانہ روز انتھک محنت سے بروقت نتائج کے اعلان کو یقینی بنایا ۔انشاء اللہ بہت جلد اسی ٹیم ورک کے ذریعے قراقرم بورڈکو پورے ملک میں مثالی بورڈ بنانے میں کامیاب ہوجائیںگے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ ایک خودمختار بورڈ کے قیام کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے بات چیت ہورہی ہے، انشاء اللہ بہت جلد گلگت بلتستان کی نئی نسل بڑی خوشخبری سنیں گی۔

دوسری طرف کنٹرولر امتحانات محمد عارف نے مسلسل تیسری دفعہ پورے پاکستان کے امتحانی بورڈ کے مقابلے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے کا شرف حاصل ہونے پر فخر محسو س کرتے ہوئے کہا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے میٹرک کے امتحانات ملک بھر کے دیگر امتحانی بورڈ کے ساتھ ہی انعقاد کیا اور تیسری دفعہ سب سے پہلے نتائج اعلان کیا۔ وائس چانسلر نے 15جون کا ہدف دیا تھا کم وسائل اور ذیادہ مسائل کے باوجود میرے سٹاف کی شبانہ روز محنت اور وائس چانسلر کی ذاتی دلچسپی سے ہم مقررہ ہدف سے پہلے ہی نتائج اعلان کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انشاء اللہ شعبہ امتحانات میں مزید بہتری لارہے ہیں جس کا فائدہ براہ راست یہاں کے طلباء اور ان کے والدین کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :