Live Updates

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 12 جون 2019 18:24

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ بدھ کو فیصلے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کریں گے،شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہو گا۔وزیراعظم عمران خان بھی دو روزہ سربراہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات