Live Updates

عمران خان کاقوم سے خطاب جھوٹ پر مبنی رہا، احتساب کے نام پر اپوزیشن کو ہراساں کرنا چاہتے ہیں، سید حسن مرتضی

بدھ 12 جون 2019 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کاقوم سے خطاب جھوٹ پر مبنی رہا،عمران خان احتساب کے نام پر اپوزیشن کو ہراساں کرنا چاہتے ہیں،عمران خان نے پہلے عوام کش بجٹ پیش کرایا اور پھر رات کو قوم سے خطاب کا ڈرامہ رچایا ، احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران نیازی یاد رکھیں کہ پیپلزپارٹی نے ضیا الحق کے ماشل لاء کا مقابلہ کیا، عمران خان کا کمیشن بنانے کا اعلان جھوٹ ہے ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ احتساب سے ہمارا کوئی تعلق نہیں دوسری طرف وہ احتساب کے لئے کمیشن بنارہے ہیں، عمران خان مقبول قائدین کی کردار کشی کررہے ہیں، آصف علی زرداری کی گرفتاری اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لئے کی گئی ہے ، ہم اپوزیشن کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے ، ہم گھبرانے والے نہیں ہیں ، نیب کا سامنا کریں گے ، ماضی میں بھی میں مقدمات کا سامنا کیا اور اب پھر اپنا موقف جرات مندانہ انداز میںپیش کریں گے،پیپلزپارٹی کے کارکنان بیدار ہیں، آصف علی زرداری ایک بار پھر سرخرو ہوں گے اور ملک میں عوام کے لئے کام کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات