Live Updates

بد ترین معاشی حالات میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر قوم پی ٹی آئی حکومت کی شکر گزار ہے،انجینئر افتخار چودھری

غریب دوست بجٹ کو عوام کا اعتماد حاصل ہے،بیان

جمعرات 13 جون 2019 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے بد ترین حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔بجٹ میں غریب عوام کا خیال رکھا گیا ہے اور غیر صحتمندانہ اقدامات کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا بڑے حکومتی عہدے داروں کی بجائے تھوڑی تنخواہوں والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انجینئر افتخار چودھری نے کہا اپوزیشن جو پاکستان کے خراب حالات کی ذمہ دار ہے اس کا واویلا چور مچائے شور سے زیادہ نہیں ہے۔عوام زرداری الطاف اور نواز شریف کو جیل میں دیکھ کر خوش ہیں ۔یہی ہو لوگ ہیں جنہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ان کی گرفتاری سے ثابت ہوا عمران خان جو کہتے ہیں کر گزرتے ہیں۔نیب ایک آزاد ادارہ ہے ہماری حکومت نے انہیں آزادانہ کام کا موقع فراہم کیا ہے۔وہ بجٹ اجلاس کے بعد پارٹی دفتر میں کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔آمنہ صدر طیبہ ابراہیم گل نواز علی سبطین ابراہیم ضیاء عابد مختار گجر نے ان سے ملاقات کی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات