ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام کیمپس کیلئے 32 سکالر شپ جاری

جمعرات 13 جون 2019 13:47

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام کیمپس کیلئے 32 سکالر شپ جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام کیمپس اور پاکستان بیت المال بٹگرام کے ذمہ داران کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ہزارہ یونیورسٹی سے بٹگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حکیم خان، عثمان خان، سید ایاز شیرازی، محمد عارف، ولی الله خان اور پاکستان بیت المال کی طرف سے بیت المال بٹگرام کے انچارج محمد ہمایوں، محمد نصیر، ریاض شاکر و دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر کی طرف سے ہزارہ یونیورسٹی کے بٹگرام کیمپس کے طلباء و طالبات کیلئے سکالر شپ کی درخواستوں کی پڑتال ہوئی اور 32 طلباء و طالبات کیلئے یونیورسٹی اور بیت المال کے ذمہ داران نے سکالر شپ کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :