Live Updates

حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اور بے مثال اقدامات کر رہی ہے، ملک امین اسلم

جمعرات 13 جون 2019 15:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اور بے مثال اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اور ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اٹک اور حضرو میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔

(جاری ہے)

تقریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چوہدری عبدالماجد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان، متعلقہ افسران اور کثیر افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہ موجودہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا اور اس کی وجہ سے پاکستان معاشی لحاظ سے ترقی کر ے گا ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں ملک پاکستان کی عوام کو ریاست مدینہ کا ماڈل پیش کیا ،جہاں ہر آدمی سر اٹھا کر جی سکے۔جس کے لیے احسا س پروگرام اور بے گھر افراد کے لیے پروگرام شروع کیے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات