Live Updates

بجٹ اجلاس میں شور شرابا کرکے کرپشن پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا،صمصام بخاری

ترقی اور خوشحالی پر مبنی پنجاب کا بجٹ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا، حیرت ہے پروڈکشن آرڈر والے بھی احتجاج میں شامل تھے

ہفتہ 15 جون 2019 10:25

لاہور۔14 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے بجٹ 2019-20 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے انتہائی اعلی بجٹ پیش کیاہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بجٹ میں 35 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں اور نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے عوامی سہولیات میں اضافہ ہو گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ اپوزیشن بتائے کہ کن کے اشاروں پر ہلڑ بازی کی۔

اس طرح کا شور شرابہ کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔حیرت ہے پروڈکشن آرڈر پر آنے والے احتجاج میں شامل تھے۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو دکھ ہے کہ شوبازیوں کا دور کیوں ختم ہو گیا صمصام بخاری نے کہا کہ عوام کے ذہنوں سے ابھی تک گو نواز گو کے نعرے محو نہیں ہوئے۔اپوزیشن ایشوز کی سیاست کی بجائے منفی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترقی اور خوشحالی پر مبنی پنجاب کا بجٹ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو سکتا۔

علاوہ ازیں وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے ایک تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خطاب پر اپوزیشن کا سٹپٹانا چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔ جیل میں موجود میاں صاحب اپنی بجائے حکومت کے دن گن رہے ہیں۔ میاں صاحب کی باتوں سے فرسٹریشن واضح طور پر جھلک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں وضع دار ی نواز شریف اور اٴْن کے ساتھیوں نے ختم کی۔

گزشتہ10برسوں میں قرضوں میں ہوش ربا اضافہ سوالیہ نشان ہے۔بھاری قرضوں نے ملکی معیشت کی ہڈیوں سے گوشت نوچ لیا۔انہوںنے کہا کہ نواز لیگ نے آخری سال 4کھرب روپے کے کاغذی پراجیکٹ بنا دیے۔ اپنی کرپشن بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ان غیر حقیقی منصوبوں کیلئے پہلے سال55ارب روپے جاری ہوئے۔انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس اپنے منہ میاں مٹھو بننے کے مترادف ہے۔عمران خان ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے کڑا احتساب چاہتے ہیں اور کسی بھی بے ضابطگی پر حکومت بلا امتیاز کاروائی کا اختیار رکھتی ہی:وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے بیانات اندر کی کڑواہٹ ظاہر کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات