فادرز ڈے پردونوں’’ابوبچاؤمہم‘‘ کیلئے اکٹھے ہوئے، فردوس عاشق
دونوں کے ابو فادرز ڈے پردستیاب نہیں تھے، رائیونڈ میل ملاپ انتشاراوردھڑے بندی کی واضح نشاندہی ہے، قوم جانتی ہے کہ 2 نابالغ بچے لیڈ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ مریم نواز اوربلاول بھٹو کی ملاقات پر ردعمل
ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 20:02
(جاری ہے)
تحریک انصاف سیاست میں ہراداکار سے سوال پوچھنے آئی ہے۔ تحریک انصاف ہر ڈرامہ باز سے حساب لینے آئی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان 1995ء کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری سہولیات کے پیکج سے محروم ہوئے۔
مولانا کے احساس محرومی کو یہ اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بےنظیر بھٹوکی روح تڑپ رہی ہوگی۔ شاہی دعوت کے بعد اعلامیہ میں مہنگائی کا ذکرخیرہوا۔ مہنگائی کا ذکروہ کر رہے ہیں جومنہ میں سونے کا چمچہ لے کرپیدا ہوئے۔ ان لوگوں نے ہی قوم کو یہ تکلیف پہنچائی ہے۔ فادرز ڈے پردونوں ابوبچاؤمہم کیلئے اکٹھے ہوئے۔ دونوں کے ابو فادرزڈے پردستیاب نہیں تھے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کوعلاج کا مشورہ دینے والی کنیزخاص سن لے۔ کنیزخاص کوپتہ ہونا چاہیےعمران خان کرپٹ لوگوں کیلئے پروفیشنل ڈاکٹر ہیں۔ کنیز خاص پی ٹی وی کو تباہ کر کے چلی گئیں۔ آپ نے اپنوں کونوازنے کیلئے پالیسیاں بنائیں اور میں آپ کا علاج کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اعلامیہ میں ہمیں انہوں نے غیر نمائندہ قرار دے دیا۔ جس پرعدالت سےغیرنمائندہ ہونے کا لیبل لگا ہو، وہ اس کا تعین کیسے کرسکتی ہے؟ ان کے بچوں نے ساری جائیدادیں باہربنائیں۔ معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ قوم سمجھتی ہے کہ یہ2 نابالغ بچے قوم کولیڈ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ بس عوام کے مسائل سے ناواقف ٹولہ اپنے لیے گٹھ جوڑکررہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.