Live Updates

مہنگائی کے خلاف منظم تحریک چلانے کی حکمت عملی وضح کر لی ہے، جاوید انتظار

عمران خان نے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا، بجٹ سے عام آدمی کی قوت خرید دم توڑ جائے گی، لوگ مہنگائی کے خلاف نکلنے کے لیے تیار ہو ر ہے ہیں،سابق آزاد امید وار این اے 53 اسلام آباد

پیر 17 جون 2019 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) عمران خان نے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا۔ بجٹ سے عام آدمی کی قوت خرید دم توڑ جائے گی۔ لوگ مہنگائی کے خلاف نکلنے کے لیے تیار ہو ر ہے ہیں۔ مہنگائی کے خلاف منظم تحریک چلانے کی حکمت عملی وضح کر لی ہے۔ یہ بات سابق آزاد امید وار این اے 53 اسلام آباد جاوید انتظار نے جی سیون مرکز میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کہی۔

اجلاس میں مہنگائی کے خلاف تحریک کی تشہیری مہم پر اتفاق رائے پایا گیا۔

(جاری ہے)

تا ہم مقامی سطح پر متحدہ اپوزیشن محاذ اسلام آباد کی رائے پر فیصلہ نہ ہو سکا۔ مہنگائی کے خلاف یونین کونسل وائز احتجاجی اجلاسوں کے ذریعے رائے عامہ منظم کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں احتجاجی جلسے، تیسرے مر حلے میں علامتی بھوک ہڑتال اور آخری مر حلے میں سڑکوں پر مظاہرے کیے جا ئیں گے۔ جاوید انتظار نے مزید کہا آئی ایم ایف معاہدے سے فی کس آمدنی کم ہو جائے گی۔ مہنگائی اور بے روز گاری کا اڑدھا قوم کے اخلاق و کردار کو نگل جائے گا۔ وفاقی بجٹ پارلیمنٹ سے پاس نہ ہونے کی باتیں ہو رہی ہیں۔جو جمہوری عمل کے لیے زہر قاتل ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات