آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ عینی ایڈمسن کی الوداعی ملاقات

منگل 18 جون 2019 00:04

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ عینی ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ عینی ایڈمسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا اور پاک آسٹریلیا تعلقات میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ مہمان شخصیت نے پاکستان کے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے کردار کو سراہا ۔