واپڈا نے ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے

منگل 18 جون 2019 12:33

واپڈا نے ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) واپڈا نے ملک کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 100200کیوسک اور اخرج 98700کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 55100، اخراج55100 کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پر پانی کی آمد58200اور اخراج105000کیوسک،دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد45400 کیوسک جبکہ اخراج 15300کیوسک رہا۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1393.26 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.018 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1157.10 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.073 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :