Live Updates

حکومتیں ضد انا پرستی او زاتی دشمنی سے نہیں ہوشمندی سے چلتی ہیں، نیر بخاری

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں دھمکیاں وزیراعظم کی کم ظرفی کی دلیل ہے، عوامی امنگوں کی آماجگاہ پارلیمنٹ کو حکومت تماشہ بنانے سے گریز کرے، وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل

منگل 18 جون 2019 14:00

حکومتیں ضد انا پرستی او زاتی دشمنی سے نہیں ہوشمندی سے چلتی ہیں، نیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2019ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں ضد انا پرستی او زاتی دشمنی سے نہیں ہوشمندی سے چلتی ہیں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں دھمکیاں وزیراعظم کی کم ظرفی کی دلیل ہے، عوامی امنگوں کی آماجگاہ پارلیمنٹ کو حکومت تماشہ بنانے سے گریز کرے۔ منگل کو ایک بیان میں وزیراعظم خطاب پر سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں ضد انا پرستی او زاتی دشمنی سے نہیں ہوشمندی سے چلتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ آصف علی زرداری اورعلی وزیر محسن داوڑ خواجہ سعد رفیق کے پرو ڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا وزیراعظم کے دباؤ کا واضح ثبوت بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عوامی امنگوں کی آماجگاہ پارلیمنٹ کو حکومت تماشہ بنانے سے گریز کرے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں دھمکیاں وزیراعظم کی کم ظرفی کی دلیل ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی سپیکر قومی اسمبلی کو ڈکٹیشن اختیارات سے تجاوز ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے لب و لہجہ سے انتشار اور خلفشار پھیلا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی آیینی تقاضوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے آئینی شق واضح ہے۔ انہوںنے کہاکہ جٹ اجلاس چل رہا ہے اور اپوزیشن اراکین کو ایوان میں آنے سے روکا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمانی تاریخ میں سرکاری پارٹی نے بجٹ پر بحث میں رکاوٹ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پی پی پی جمہوریت کے لبادے میں آمریت مسلط کرنے کی راہ روکے گیں۔انہوںنے کہاکہ بے بسی اور بے اختیاری سے بہتر ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی استعفے دیں۔نیر بخاری نے کہاکہ اپوزیشن کی زبان بندی کے نتائج خطرناک ہونگے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ایوانوں میں سرکاری ممبران وزیراعظم کی ہدایت پر اشتعال پھیلا رہے ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ پارلیمنٹ اپوزیشن کے بغیر نا مکمل ہوتا ہے، قانون سازی اپوزیشن کی شرکت کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات