وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی اراکین کی ملاقات

وزیر خارجہ نے اقتصادیات، تقافتی ترویج و مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی مفاد سے متعلقہ امور میں پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز کی معاونت کو سراہا پاکستان اور برطانیہ کو قریب تر لانے میں پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز کا کلیدی کردار ہے،پوری پاکستانی قوم ان کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے، شاہ محمود قریشی

منگل 18 جون 2019 16:40

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی اراکین ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کو قریب تر لانے میں پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز کا کلیدی کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے اقتصادیات، تقافتی ترویج و مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی مفاد سے متعلقہ امور میں پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز کی معاونت کو سراہا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز کا کردار ہمیشہ مثبت اور قابل تحسین رہا ہے، پوری پاکستانی قوم ان کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کو قریب تر لانے میں پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز کا کردار کلیدی نوعیت کا ہے۔ پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور قومی مفاد سے وابستہ امور کی پاسداری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔