پنجاب یونیورسٹی نے محمد شاہد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

منگل 18 جون 2019 23:53

لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمدشاہد ولد محمدرحمت علی کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’ہیپاٹائٹس سی وائرس کے مرض اور اس کے علاج کا حیاتیاتی جینز پر اثرات کی تشخیص اور ان کے باہمی تعلق کا تجزیہ ‘ کے موضوع پرپی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔