Live Updates

حکومت کا گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ای سی سی کے آج ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 جون 2019 11:31

حکومت کا  گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2019ء) حکومت نے گھریلو صارفین کو یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کےآج ہونے والے اجلاس میں گیس کیی قیمتوں کی منظوری دی جائے گی۔

تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد اضافہ کیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کے لیے پہلی سلیب میں گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ کیا تھا۔دوسری سلیب کے لیے 50،تیسری سلیب کے لیے 78،چوتھی سلیب کے لیے 100 فیصد ، پانچویں سلیب کے لیے 150 فیصد اضافہ کیا تھا جب کہ ایک بار گیس کی قیمتوں میں 200فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سلیب کے صارفین کا ماہانہ بل 285 روپے سے بڑھ کر 422 روپے ہو جائے گا۔دوسرے سلیب کے لیے 572روپے سے بڑھ کر 1219ہو جائے گا،تیسرے سلیب کا 2305ہزار سے بڑھ کر 7995 روپے ہو جائے گا۔ جب کہ چوتھے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 3589 سے بڑھ کر 79995 روپے ہو جائے گا۔پانچویں سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 13508 سے بڑھ کر 14373 ہو جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے ملک بھر میں گیس صارفین کی تمام کیٹگریز کے لیے 31 فیصد اور 20 فیصد تک قیمت میں اضافے کی تجویز دی تھی۔

خیال رہے 2جون کو م عمران خان کی زیرصدارت برآمدات اورٹیکس محصولات بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ، مشیرتجارت رزاق داؤد اور ایف بی آرحکام کی شرکت کی۔ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے برآمدی صنعت کو درپیش مشکلات پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارتبرآمدات اورٹیکس محصولات بڑھانے سےمتعلق اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کی تمام صنعتوں کیلئے گیس ریٹس یکساں رکھنے کی ہدایت دی ہے، اجلاس میں ایف بی آرکا وصولیوں کا ہدف اوروصولیوں کی حقیقی صورتحال کا موازنہ کیا گیا،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات