Live Updates

ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی بدترین رہا ہے، فواد چوہدر ی

صرف ریکارڈ کی درستگی کیلئے ایم کیو ایم اپوزیشن پارٹی نہیں تھی وہ حکومت کا حصہ تھی ایاز صادق نے عمران خان پر جعلی ریفرنس دائرکیا، ایاز صادق کے دور میں اپوزیشن زیادہ بائیکاٹ پر ہی رہی، بیان

بدھ 19 جون 2019 14:56

ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی بدترین رہا ہے، فواد چوہدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی بدترین رہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صرف ریکارڈ کی درستگی کیلئے ایم کیو ایم اپوزیشن پارٹی نہیں تھی وہ حکومت کا حصہ تھی۔انہوں نے کہا کہ ایازصادق نے اپوزیشن کو دبایا اور پاناما کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے سے انکار کیا۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ایاز صادق نے عمران خان پر جعلی ریفرنس دائرکیا، ایاز صادق کے دور میں اپوزیشن زیادہ بائیکاٹ پر ہی رہی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات